ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اتراکھنڈ میں 14 بی جے پی لیڈروں کو مختلف ذمہ داریاں دی گئیں

اتراکھنڈ میں 14 بی جے پی لیڈروں کو مختلف ذمہ داریاں دی گئیں

Sun, 23 Dec 2018 21:51:37    S.O. News Service

دہرادون،23دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) وزیراعلیٰ ترویندرسنگھ راوت نے اپنے قریبی 14 بی جے پی لیڈروں کو ریاست کے مختلف اداروں، کمیشنوں، کمیٹیوں اوربورڈز میں صدر اور نائب صدر کے عہدوں پر مقرر کیا ہے۔تقریباً پونے دو سال کی مدت میں ریاستی حکومت کی طرف سے پہلی باریہ ذمہ داری بانٹی گئی ہے۔یہاں جاری ایک سرکاری ریلیز کے مطابق موہن پرساد تھپلیال کوشری بدری ناتھ کیدارناتھ مندر کمیٹی کا صدر بنایا گیا ہے۔سابق ممبر اسمبلی وجے بڑتھوال کو ریاست خواتین کمیشن کے صدر کاعہدہ دیا گیا ہے۔کیدار جوشی کو کماؤن منڈل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کا صدر اور مہاویر سنگھ راگ کو گڑھوال منڈل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کا صدر مقرر کیا گیا ہے۔ نریش بنسل ریاستی 20 نکاتی پروگرام پر عمل درآمد کمیٹی کے نائب صدر، گجراج بشٹ اتراکھنڈ زرعی پیداوار مارکیٹنگ بورڈ کے نائب صدر اور گیان سنگھ نیگی ریاست ودیہی صحت مشاورتی کونسل کے نائب صدر بنائے گئے ہیں اور شمشیر سنگھ ستیال کو لیبر معاہدے ایڈوائزری بورڈ کے صدر کے عہدے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ونود آریہ کو جانور بہبود بورڈ کا نائب صدر، ڈاکٹر آر کے جین کو اقلیتی کمیشن کا صدر، شمیم عالم کو اتراکھنڈ ریاستی حج کمیٹی کا صدر، دپتی راوت کو اعلی تعلیم اپ گریڈ کمیٹی نائب صدر، گھنانند عرف گھنا بھائی کو اتراکھنڈ ثقافت وادب اور فن کونسل کا نائب صدر اور راجیش کمار کو سماجی بہبود انشرو کمیٹی کے صدر کے عہدے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔وزیر اعلی نے تمام نئے ذمہ داری ہولڈرز کو نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے تجربات اور کارکردگی سے اپنے کاموں سے ریاست کی ترقی کی رفتار میں مزید تیزی لائیں گے۔وزیر اعلی نے کہا کہ مختلف کارپوریشنز، کمیشن، کمیٹیوں اور کونسلوں وغیرہ میں صدر اور نائب صدور کی تقرری سے ان اداروں کی کارکردگی میں بھی مزید اضافہ ہوگا اور ساتھ ہی عوام کے مفاد میں اور بہتر کام ہو سکیں گے۔


Share: